کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں ٹکر؛ آگ بھڑک اٹھنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

0
218

کراچی: بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں تصادم کے فوراً بعد کوچ میں آگ بھڑک اُٹھی اور شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔ واقعے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی جائے حادثہ پر جمع ہوگئی۔

امدادی اہلکاروں نے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا