لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔ دورانِ پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرایا جس سے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔
پائلٹ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور جہاز کو بحفاظت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اتار لیا۔ طیارے میں 344 مسافر سوار تھے جن میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے، تمام مسافر محفوظ رہے اور انہیں ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔
طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں تقریباً 12 گھنٹے لگنے کا امکان ہے۔ مرمت مکمل ہونے اور کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز کو دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔






