طیارہ حادثہ، ترکیہ کے 20 فوجی جاں بحق

0
463

ترکیے کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جیارجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں۔

بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، دو میجر اور دو فرسٹ لیفٹننٹ سمیت دیگر فوجی اہلکار شامل تھے۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

وزیرِ دفاع یاسر گولر نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بڑے نقصان پر گہرا دکھ ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ شہدا کے درجات بلند ہوں۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مقامی حکام کے تعاون سے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ ابتدا میں جانی نقصان کے بارے میں غیر یقینی صورتحال تھی تاہم بعد ازاں تمام اہلکاروں کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا