حکومت کا جینا حرام کردیں گے، اپوزیشن اتحاد

0
383

اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے سیاسی میدان تنگ کر دیں گے اور غیر ملکی سفیروں کو خطوط لکھ کر حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ اپوزیشن جمعے سے اپنی تحریک کا آغاز کرے گی اور احتجاج پرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے سفیروں سے رابطہ کر کے ان سے کہا جائے گا کہ وہ حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت بڑھ چکی ہے اور ایسی صورتحال میں پارلیمانی اجلاس ملتوی کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار چاہتی ہیں، لیکن اپوزیشن ایسے کسی راستے کی حمایت نہیں کرے گی۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی طاقت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے صوبوں کے وسائل پر صوبائی حق کو بھی اہم قرار دیا۔ ساتھ ہی عدلیہ سے درخواست کی کہ وہ ایک فیصلے کے ذریعے موجودہ صورتحال کا حل نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات صرف اسی شرط پر ہوں گے کہ اپوزیشن کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے الزام عائد کیا کہ حالیہ ترامیم نے عدلیہ کے اختیارات محدود کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا کردار کمزور کیا گیا ہے اور وہ اس عہدے اور عدالتی اختیارات کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بل میں شامل شقیں آئین کی روح سے مطابقت نہیں رکھتیں اور ان ترامیم نے عدلیہ کے اختیارات میں غیر معمولی کمی پیدا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا