بی بی سی نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی

0
306

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈیٹنگ شدہ بیان نشر کرنے پر بی بی سی نے معافی مانگ لی۔ ایڈیٹنگ کے نتیجے میں یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ صدر ٹرمپ نے براہ راست پرتشدد کارروائی کی ترغیب دی تھی۔

بی بی سی نے اعلان کیا کہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا اور معافی کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب 2022 میں بھی نیوز نائٹ پر اسی طرح کے ایک ایڈیٹڈ کلپ کی نشریات سامنے آئیں تھیں۔

تنقید کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرننس نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بی بی سی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس کو ذاتی خط بھیج کر صدر ٹرمپ سے معذرت کی اور وضاحت کی کہ تقریر کے مختلف حصوں کے اقتباسات کے نتیجے میں غلط تاثر پیدا ہوا۔

بی بی سی نے کہا کہ اگرچہ وہ ایڈیٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتا ہے، وہ اس بات سے اختلاف کرتے ہیں کہ اس معاملے میں ہتک عزت کا دعویٰ بنتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا