اداکارہ 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

0
254

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کامنی کوشل جمعرات کی شب ممبئی میں 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی کامنی کوشل نے سات دہائیوں پر محیط فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر میں یادگار کردار ادا کیے۔ انہوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔

1946 میں فلم نیچا نگر سے ہندی سینما کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔ انہوں نے دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور ان کی آخری فلم عامر خان کی لال سنگھ چڈھا تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا