راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے لیے 13 تھانوں میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر قائم ٹاسک فورس ہر روز اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرے گی اور پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد کے تھانوں میں کارروائی کرے گی۔
ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کریں گے، ہر تھانے میں 4 افسران شامل ہوں گے، اور انہیں ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی معاونت حاصل ہوگی۔






