بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے:چیف جسٹس پاکستان

0
351

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر آٹھواں انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا، جس میں جسٹس محمد علی مظہر، رجسٹرار سپریم کورٹ اور دیگر اہلکار شریک ہوئے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ریفارم ایکشن پلان کی 86 میں سے 36 اصلاحات مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 45 پر کام جاری ہے۔ کیس کیٹیگرائزیشن اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اس وقت 1 لاکھ 26 ہزار ریکارڈز ڈیجیٹائز ہو چکے ہیں اور مقررہ مدت میں مزید کام مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ای-کورٹس کے قیام کے لیے وزارت آئی ٹی اور ڈیجیٹل اتھارٹی کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شفافیت اور مالی نظم و ضبط عدلیہ کی مضبوطی کے لیے لازم ہیں، اور تمام محکموں کو زیر التوا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا