گلگت بلتستان اسمبلی کی تحلیل ہونے کی تاریخ آ گئی

0
359

گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر کو مکمل ہو جائے گی، وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اسی رات اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور کابینہ تحلیل ہو جائے گی۔

2020 کے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بنی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں 2023 میں نااہل ہوئے، جس کے بعد حاجی گلبر خان نے عہدہ سنبھالا۔

اسمبلی مدت کے خاتمے کے ساتھ نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت تیز ہو گئی ہے۔ راجہ نظیم الامین، بریگیڈیئر (ر) بشارت، شیر بہادر انجم، محمد علی قائد اور وقار منڈوق سمیت کئی امیدوار سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق نہ ہونے کی صورت میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا