دبئی: دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستانی پویلین کی توجہ جے ایف 17 تھنڈر پر مرکوز ہے، جہاں دنیا بھر کے دفاعی مبصرین اور فوجی اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

رواں سال مئی میں بھارت کے جدید طیاروں کو نشانہ بنانے میں مدد دینے والے اس طیارے کو دیکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح کے لوگ پاکستان پویلین کا دورہ کر رہے ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی جے ایف 17 تھنڈر دیکھنے آئے اور تصاویر بنائیں، جبکہ پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی، جس پر وہ پانی پر اکتفا کر گئے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور دفاعی مظاہرے کے دوران غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔






