وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت دے دی

0
622

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی کے ذریعے کروایا جائے تاکہ رقم کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایک موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے تاکہ فنڈ میں موجود رقم صرف ملکی برآمدات کے فروغ، متعلقہ تحقیق و ترقی، برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی مہارت، تربیت اور عالمی معیار کی جدید سہولتوں کے لیے استعمال ہو۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت جاری تمام پروگرامز اور سکیموں کا بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ غیر متعلقہ یا غیر منطقی اخراجات کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔ انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ لینے اور اسے تشکیل نو کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی مصنوعات کی تشہیر اور پروموشن وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو فوری اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا