اسلام آباد(طلوع نیوز)ملک میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن نے پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ نون کے پارٹی انتخابات 16جون کو اسلام آباد میں ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے چناؤ کےلیے انتخابی عمل جمعہ کو سہ پہر ڈھائی بجے پارٹی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں ہوگا۔ نواز شریف بدستور پارٹی قائد کے عہدے پر فائض رہیں گے
۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے جبکہ احسن اقبال کا ایک مرتبہ پھر سیکرٹری جنرل کے عہدے پر قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔
خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو بھی پارٹی عہدے دئیے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ مریم نواز انتخابی عمل میں بلا مقابلہ چیف آرگنائز اور سینر نائب صدر منتخب ہوں گی۔حمزہ شہباز کو بھی پارٹی کا سینیر نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدہ لینے یا نا لینے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔






