یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

0
138

اسلام آباد(طلوع نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کردی گئی۔مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کی کمی کردی گئی ہے جب کہ کوکنگ آئل 37 سے 59 روپے تک فی لیٹر سستا ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا