اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے نیا آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔
رجسٹرار کے مطابق سائلین اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں، شکایات جمع کروانے کے لیے واٹس ایپ نمبر6552827-0313 جاری کیا گیا ہے۔
رجسٹرار نے بتایا کہ یہ اقدامات انصاف کی فوری فراہمی میں درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت اور آگاہی کے لیے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے۔






