انگلینڈ کے سابق اسٹار بیٹر رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

0
349

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وہ پیر کے روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اپنے فلیٹ میں اچانک چل بسے۔

اہلِ خانہ نے بیان میں کہا کہ موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد اس کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمتھ ایک دلیر اور شاندار بیٹر تھے، جنہوں نے ہیمپشائر اور انگلینڈ کے لیے یادگار کارکردگی دکھائی اور بے شمار مداح بنائے۔

اہل خانہ نے زور دیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی ذہنی صحت اور الکحل کے مسائل پر بات کی جاتی رہی، لیکن انہیں ان مسائل سے ان کی موت سے نہ جوڑا جائے۔

رابن اسمتھ 1988 سے 1996 کے درمیان 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے تھے اور 43.67 کی اوسط سے 4236 رنز بنائے۔ وہ 1992 کے آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان سے ہارنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

اسمتھ نے 71 ون ڈے میچز میں 39.01 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے، اور 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف 167 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ میں 23 سال تک سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ قائم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا