بیروت پر پھر اسرائیلی حملے سے ظاہر ہےکہ امریکا میں ذمہ داریاں پورا کرنےکا عزم نہیں یا پھر اس کی صلاحیت نہیں، باقر قالیباف

0
202

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بیروت پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہےکہ امریکا یا تو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم نہیں رکھتا یا پھر اس کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

 باقر قالیباف نےکہا کہ صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے کر امریکا کوئی رعایت حاصل نہیں کر سکتا، نرمی اور سختی کی ملی جلی پالیسی کا دور اب گزر چکا، اگر امریکا میں  اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےکا عزم یا صلاحیت نہیں تو  پھر آگے بڑھنے یا اس مذاکراتی عمل کو جاری رکھنےکی بات کرنا ممکن نہیں۔ 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا