راولپنڈی: پندرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، دو ملزمان گرفتار

0
378

راولپنڈی: پندرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے پکا کھوہ میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق والد نے بتایا کہ بیٹی واش روم کے لیے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، جس پر اس نے بھائی کے ساتھ مل کر تلاش شروع کی۔

تلاش کے دوران بچی ویرانے میں روتے ہوئے ملی۔ والد کے مطابق بیٹی کے پاس موبائل فون تھا اور اس نے بتایا کہ شاہزیب اور مانو مسلح حالت میں موٹرسائیکل پر آئے اور اسے زمینوں پر لے گئے۔

مدعی کے مطابق بچی نے بتایا کہ کچھ فاصلے پر شاہزیب اسے گندم کی فصل میں لے گیا جبکہ مانو موٹرسائیکل کے پاس کھڑا رہا، اور شاہزیب نے مبینہ زیادتی کی۔ دونوں ملزمان پھر اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس پی صدر انعم شیر کی نگرانی میں گوجر خان پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تمام شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا