ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا

0
369

بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کے ایک منفرد ریکارڈ کے برابر پہنچ کر کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے۔

رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ یہ ان کی ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔

یہ سنچری ویرات کوہلی کی رائے پور میں پہلی ون ڈے سنچری بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، جس سے ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔

اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز بنائی تھیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی بلے باز روہت شرما ہیں جنہوں نے 26 مختلف مقامات پر ون ڈے سنچریز بنائیں، جبکہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 21 مختلف وینیوز پر سنچریز اسکور کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا