ایران اور افغانستان کے ساتھ مسائل سفارتکاری سے حل ہوں، حکومت معاشی پالیسی میں ناکام:اسد قیصر

0
326

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ مسائل کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

زبیر عمر اور تیمور جھگڑا کے ساتھ پریس کانفرنس میں اسد قیصر نے حکومت کی معاشی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ گئی ہے، اور عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا اجلاس طویل عرصے بعد ہو رہا ہے، لیکن خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں مل رہا۔ فاٹا کے انضمام کے بعد صوبے کا شیئر 19 فیصد تھا، تاہم گیس کی رائلٹی کی مد میں رقوم بھی روکی گئی ہیں۔ افغان جنگ اور دہشت گردی کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہوا، اور کوئی سرمایہ کار صوبے میں نہیں آیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں روزگار اور تعلیمی سہولیات نہیں ہیں۔ قبائلی علاقے 2 ہزار کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں، اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ مسائل کو ڈپلومیسی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور پاکستان آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے اور کسی ادارے کی آئینی ذمہ داری سے تجاوز نہیں کرے گی۔ ان کے دور میں افغانستان اور افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بہتر ہوئی تھی۔

زبیر عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں ایکسپورٹ گر گئی ہے، تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ گیا ہے، اور سرمایہ کاری کا ماحول سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح 21 سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور حکومت کسی بھی معاشی یا سماجی مسئلے پر بات نہیں کر رہی۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ این ایف سی ایک بڑا مسئلہ ہے، اور پاکستان کی عالمی پوزیشن 109 ہے، جو پچھلے سال 104 اور 3 سال پہلے 93 تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ صوبائی حقوق کے حوالے سے غیر مناسب ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی صوبے کی آمدن کا 65 فیصد دیتا ہے، لیکن شہر میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچے حادثات میں جاں بحق ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سندھ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح کے بجائے وسائل چوروں کے حوالے ہیں اور شہری حکمران ناکام ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا