پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی

0
652
PIA aeroplane

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو ہوگی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہوگی، اور بڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ائیر لائن کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے نجکاری کا عمل سہل اور شفاف طریقے سے جاری ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی آئی اے جلد دوبارہ اپنی روایت کے مطابق “Great People to Fly With” کا معیار قائم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ بڈنگ کے بعد جو بھی اس اہم ذمہ داری کو سنبھالے گا، وہ پی آئی اے کے تشخص کی بحالی اور ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا