ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر حملے کے بعد بڑے علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ دو دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کے خون کا بدلہ فوری لے لیا گیا ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔






