امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت

0
392

امریکا میں چند روز قبل گرفتار کیے گئے شخص کے بارے میں دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزم لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق حکومتی سطح پر کی گئی انکوائری میں ثابت ہوا کہ لقمان خان افغان شہری ہے۔ وہ بطور مہاجر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہا لیکن اپنی زندگی کا زیادہ حصہ امریکا میں گزارا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں اسے پاکستانی شہری ظاہر کرنا حقائق کے منافی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کی رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک روکا جس میں وہ موجود تھا۔ پولیس کے مطابق لقمان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کے دوران ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئیں۔ دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا نقشہ، داخلی و خارجی دروازوں کی نشاندہی اور ایک پولیس افسر کا نام درج تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے 25 نومبر کو لقمان خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مزید جدید اسلحہ بھی برآمد کیا۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے اور وہ اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا