امریکا نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا شرائط سخت کر دیں

0
427

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی ہدایات کے بعد امریکی سفارتکار اب ایچ ون بی ویزا درخواست گزاروں کی تفصیلی اور سخت جانچ پڑتال کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزا درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کے ریزیومے اور لنکڈ اِن پروفائلز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن سنسرشپ یا متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ایچ ون بی ویزا کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔

محکمہ خارجہ نے یہ نئی ہدایات 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو جاری کیں۔ ایچ ون بی ویزا امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں کمپنیاں بھارت، چین اور دیگر ممالک سے ماہرین کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ حکومت کا نیا اقدام امریکی امیگریشن پالیسی میں مزید سختی کی علامت ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں غیر ملکی پروفیشنلز متاثر ہو سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا