پشاور: پشاور کے نواحی علاقے میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ پر گھر میں کھانا پکاتے وقت سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں وارث خان، ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔






