این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار

0
125

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کھنہ پل اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان بیرون ملک (برطانیہ) میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورتے رہے۔ ملزمان نے جعلی شناخت کے ذریعے ایک شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیائے اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے پیکا سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے سادہ لوح لوگوں کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بعد چیک بک اپنے قبضے میں رکھ لی تھی۔ ملزمان بہاولپور اور قریبی علاقوں کے رہائشی ہیں اور رقم نکلوانے کے لیے اسلام آباد آتے تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا