سٹیٹ بینک کا بڑا اقدام: شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی، نئی شرح 10.50 فیصد

0
678

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی شرح سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر یہ فیصلہ کیا، جبکہ معاشی ماہرین توقع کر رہے تھے کہ شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے مئی 2025 میں بھی شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد کئی ادوار تک شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا