ایف بی آر کی کارروائی، ایک ارب 38 کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور اسمگل شدہ سامان ضبط

0
632

کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کوئٹہ میں دو بڑی کارروائیوں کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپے مالیت کی منشیات، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق زیارت کراس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا منتقل کیے جانے والے تین کنٹینرز روکے گئے، جن سے 22.14 کلوگرام منشیات، سگریٹ، چھالیہ، انڈین ادویات، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایک آر او سی او گاڑی اور تین ہینو ٹرک برآمد ہوئے۔ ایک اور کارروائی میں ایک گاڑی کے نچلے حصے میں چھپائی گئی منشیات بھی ضبط کی گئیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً ایک ارب 23 کروڑ روپے ہے اور قانونی کارروائی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت شروع کر دی گئی ہے۔ ادارہ ملک بھر میں غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا