پاکستان برکس میں شمولیت سے مثبت کردار ادا کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

0
407

باکو: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان برکس میں شامل ہو کر مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے خبررساں اداروں کو بتایا کہ حکومت اقتصادی سفارتکاری، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے اور پاکستان کو قابل اعتماد، مسابقتی اور مستقبل دوست معاشی شراکت دار بنانے کا ویژن رکھتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے آذربائیجان کی پاکستان میں تقریباً 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا ذکر کیا اور توانائی، تیل و گیس، معدنیات اور مائننگ کو ترجیحی شعبے قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امداد پر مبنی ماڈل کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی فنانسنگ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اکانومی، فِن ٹیک، اے آئی اور سائبر سیکیورٹی میں آذربائیجان کے تجربے سے استفادے کا ارادہ ظاہر کیا اور پاکستان، وسطی ایشیا اور آذربائیجان کے درمیان نئے تجارتی و ٹرانسپورٹ کوریڈورز پر زور دیا۔ انہوں نے برکس شمولیت، غیر ملکی سرمایہ کاری، میکرو اکنامک استحکام اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کو اہم ترجیح قرار دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی ذہانت زراعت، مالیات، صحت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں گیم چینجر ثابت ہوگی اور پاکستانی فری لانسرز اس سے زیادہ آمدن اور پیداوار حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے روس کے ساتھ توانائی، معدنیات، صنعتی تعاون اور سٹیل پلانٹ پر بات چیت بھی جاری ہونے کا ذکر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا