معروف عالمِ دین انتقال کر گئے

0
409

معروف عالمِ دین مفتی سید مختار الدین شاہ انتقال کر گئے۔ وہ جامعہ زکریا دارالامان کربوغہ شریف ہنگو کے شیخ الحدیث تھے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

مفتی سید مختار الدین شاہ نے متعدد دینی اور اصلاحی کتب تحریر کیں۔ کربوغہ شریف ہنگو میں ان کی خانقاہ تعلیم، تربیت اور اصلاح کے حوالے سے ایک معروف مرکز سمجھی جاتی تھی، جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے دینی و اخلاقی رہنمائی حاصل کی۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی سید مختار الدین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی سید مختار الدین شاہ امتِ مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اور ان کے انتقال کی خبر سے دل بوجھل ہے۔ ان کے بقول مرحوم نے کربوغہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایمان، اخلاص اور تقویٰ کی شمع روشن کی، جس سے امت مسلمہ نے بھرپور استفادہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مرحوم کی قومی، ملی، دینی، علمی، خانقاہی اور تصنیفی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے لواحقین اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بھی اس غم میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز منگل 30 دسمبر کو دوپہر 2 بجے مرکز دارالایمان والتقویٰ کربوغہ شریف ہنگو میں ادا کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا