خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی

0
413

بھارتی شوبز سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں تامل اور کنڑ ٹیلی وژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نندنی اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق لاش جس حالت میں ملی ہے، اس سے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نندنی بنگلور میں مقیم تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں انہوں نے والدین کی جانب سے اپنی مرضی کے خلاف شادی کے لیے دباؤ کا ذکر کیا ہے۔

خودکشی نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ اس شادی کے لیے ذہنی طور پر خود کو تیار نہیں کر پا رہی تھیں اور مسلسل دباؤ اور ذہنی کشمکش کے باعث ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں، جو اب ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکا تھا۔

پولیس کے مطابق اگرچہ خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے، تاہم تحقیقات کو ہرگز ختم نہیں کیا جائے گا۔ واقعے کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مکمل تفتیش کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا