نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ملاقات

0
471

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عاصم افتخار نے وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی امن، سلامتی اور معاشی ترقی کے حصول کے لیے اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کے کردار اور اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا