قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

0
123

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔ پہلے گروپ میں شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان آج سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، تاہم پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ آئی سی سی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا