بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک

0
587

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ہرنائی میں کامیاب آپریشن کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ پنجگور میں ایک اور کارروائی میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کی گئیں۔ پنجگور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ مزید برآں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں سے بینک ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی، جو 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا