وفاقی وزیر پیٹرولیم اور سعودی سفیر کی ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال

0
565

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے سعودی سفیر کو ریاض میں منعقدہ فیوچر منرلز فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فیوچر منرلز فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین توانائی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی صورت میں عملی نتائج میں تبدیل ہوں گے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی فعال شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے نہایت اہم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا