پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلٹ ہے ہی نہیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

0
848

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ معاملہ اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال تک پہنچ گیا، تاہم اہل خانہ کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ موجود ہی نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا، لیکن یہ تمام عمل ہم سے پوشیدہ رکھا گیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر نہ تو درست وقت بتایا گیا اور نہ ہی اہل خانہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں ان کا طبی معائنہ ضرور ہوا ہوگا، لیکن اس معائنے کی تفصیلات فیملی اور وکلا کو نہیں بتائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ دن تک اس معاملے کی تردید کرتی رہی، ہم گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید بتایا کہ ہم چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے، اور جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا، ہم یہیں موجود رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ ہمارے پاس دیگر آئینی اور قانونی آپشنز بھی موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا