حکومت کا عوام کو تیل کی بڑھتی قیمت کے اثرات سے بچانے کیلئے اہم اقدام، پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی قسط جاری

0
341

اسلام آباد میں وفاقی وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 27 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حکومت نے عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے یہ اہم اقدام کیا ہے۔ اس کے تحت اوگرا کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں 27 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے جاری کی گئی ہے، جو وفاقی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی اور مختلف کفایتی پالیسیوں کے ذریعے جمع کیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے اضافی کفایتی اقدامات پر بھی غور جاری ہے تاکہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور مزید بچت کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا