آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے: پاک فضائیہ

0
306

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس ائیر وائس مارشل طارق غازی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے بھارت کے 8 طیارے تباہ کیے اور اب اسکور 8-0 ہے۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل طارق غازی نے بتایا کہ گرائے گئے بھارتی طیاروں میں 4 رافیل، ایک ایس یو 30، ایک مگ 29 اور ایک میراج 2000 شامل ہیں، جبکہ ایک جدید خودکار فضائی نظام بھی تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی جنگی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہی ہے اور جوان مکمل جذبے کے ساتھ دفاع وطن کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاکستان کی مجموعی طاقت کا صرف 10 سے 15 فیصد حصہ دیکھا ہے۔

انہوں نے بھارت پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت خود خطے میں دہشتگردی اور ظلم و جبر میں ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے سوالات آج بھی موجود ہیں اور بھارت اب تک ان کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا