سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی امن اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امن، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کا مظہر ہے اور اس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ علاقائی امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا اور تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔
واضح رہے کہ مکہ میں ہونے والے مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔





