قطر سے سستی ایل این جی کی امید، پاکستان نے عالمی کم ترین بولیاں مسترد کردیں

0
98

اسلام آباد: پاکستان نے قطر سے سستی ایل این جی ملنے کی توقع پر عالمی مارکیٹ میں موصول ہونے والی کم ترین بولیاں مسترد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان دو ایل این جی کارگوز طویل المدتی معاہدے کے تحت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے برابر شرح پر حاصل کر سکتا ہے، جس کے باعث اسپاٹ مارکیٹ کی بولیاں قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جمعرات کو دو اسپاٹ کارگوز کیلئے موصول ہونے والی سب سے کم بولیوں کو منظور نہیں کیا، حالانکہ عالمی سپلائرز کی جانب سے مسابقتی پیشکشیں سامنے آئی تھیں۔

حکام کے مطابق کم ترین بولیاں دینے والے اداروں بی پی سنگاپور اور ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے کہ ان کی پیشکشیں قبول نہیں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قطر کی جانب سے ملنے والے مثبت اشاروں کے بعد کیا گیا، جن میں آبنائے ہرمز کے راستے دو ایل این جی کارگوز کی فراہمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا