پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلے، افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات

0
467

پنجاب پولیس میں اہم انتظامی تبدیلیوں کے تحت متعدد سینئر افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ حسن جہانگیر کو ایس ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اسی طرح محمد راشد کو ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی لاہور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حافظ محمد امتیاز کو ایس پی انویسٹیگیشن گجرات تعینات کردیا گیا۔

محمد ریاض کو ایس پی انویسٹیگیشن میانوالی، اظہر سعید کو ایس پی انویسٹیگیشن حافظ آباد اور اختر علی کو ایس پی انویسٹیگیشن جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں محمد خان کو ایس پی صدر گوجرانوالہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ان تقرریوں کا مقصد پولیس کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز میں برقرار رکھنا بتایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا