معرکۂ حق کی کامیابی پر صدر اور وزیراعظم کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

0
739

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغامات جاری کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے جس نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا واضح پیغام دیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل، سندھ طاس معاہدے اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اور پاکستانی افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ انہوں نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا