طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں بڑا اضافہ، ائیرلائنز کے اخراجات بڑھنے کا امکان

0
922

کراچی: حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فضائی کمپنیوں کے اخراجات بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ائیرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوگا جس کے باعث فضائی کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا