شکارپور: میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔






