کراچی: قطر سے پاکستان کے لیے روانہ ہونے والا تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ایل این جی بردار جہاز جزیرہ ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے جبکہ اس میں قطر کے راس لفان ٹرمینل سے مائع قدرتی گیس لوڈ کی گئی ہے۔
پورٹ قاسم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایل این جی کارگو اینگرو ٹرمینل لایا جا رہا ہے، جبکہ ایک اور ایل این جی جہاز “الخریطیات” بھی کراچی پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلا ایل این جی جہاز 30 اپریل کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا، جبکہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ایران نے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود ایل این جی سپلائی جاری رہنا پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے اہم پیش رفت ہے۔






