پیٹرول مہنگا ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے، پیٹرولیم ڈویژن

0
436

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کا نفاذ ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پیٹرولیم ڈویژن حکام نے ارکان کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے سوال اٹھایا کہ 28 فروری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیوں کیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ یکم مارچ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 285 ڈالر فی بیرل جبکہ پیٹرول 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا تھا۔ حکام کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم اسٹاک برقرار رکھنے کے لیے مہنگی قیمت پر تیل خریدنا پڑا کیونکہ ملک کے پاس اسٹریٹیجک اسٹاک موجود نہیں ہیں۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریکارڈ اور ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جبکہ معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے بھی کر رہی ہے۔

اجلاس میں ارکان نے تمام 42 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کی تجویز دی جس پر وزیر پیٹرولیم نے اتفاق کرتے ہوئے مکمل آڈٹ کرانے کا اعلان کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے مزید بتایا کہ موجودہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ پیٹرول پر عائد 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے، جس نے صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا