پنجاب میں اسکولوں کی گرمیوں کی 3 ماہ کی چھٹیوں کا اعلان

0
653

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تین ماہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تعطیلات کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کی صحت و حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا