بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

0
454

میرپور: بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

۔268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گری جبکہ اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66، سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک اور نعمان علی 4 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جبکہ پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا