آج رات ایران پر شدید حملہ کریں گے، جلد تیل و گیس تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرلیں گے: ٹرمپ

0
5

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر شدید حملے کرے گا اور مستقبل قریب میں ایران کی تیل و گیس تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرلے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹمز اور دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ امریکا ایران کو مزید سخت حملوں کا نشانہ بنائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل و گیس مراکز جلد امریکی کنٹرول میں آسکتے ہیں اور ایران کی توانائی مارکیٹس پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا۔

ٹرمپ نے وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا ماضی میں بھی ایسے اقدامات کرچکا ہے جن کے نتائج دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے اس بیان پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا