بھارت میں ایندھن کی قلت، ایک گاڑی کو 200 لیٹر سے زائد ڈیزل دینے پر پابندی

0
242

نئی دہلی: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث بھارت میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے بعد حکومت نے ڈیزل کی فروخت پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی سرکاری آئل کمپنیاں ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر مودی حکومت نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک گاڑی یا صارف کو روزانہ 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی صارفین کو بھی عام ریٹیل پیٹرول پمپس سے ایندھن خریدنے سے روک دیا گیا ہے تاکہ محدود سپلائی کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی طلب میں غیر معمولی اضافے اور سپلائی میں کمی کے باعث ہنگامی اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں۔ توانائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی یا مزید بڑھی تو بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کو بھی ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ پابندیاں عارضی نوعیت کی ہیں اور حالات معمول پر آنے کے بعد ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا