ہماری مشاورت کے بغیر گورنر سندھ تبدیل کیا گیا: خالد مقبول صدیقی

0
304

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی ان کی جماعت سے مشاورت یا رائے لیے بغیر کی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے میں ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

صحافیوں کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی اور ایم کیو ایم کے مطالبات سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ان کی جماعت کی مشاورت کے بغیر کیا گیا۔

اپنی جماعت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے حوالے سے سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں، تاہم اگر وہ خود کوئی فیصلہ کریں گے تو وہ زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

سیاسی حلقوں میں خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کو گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا